سیرینگر(فیضان قریشی)عید میلادالنبی کے سلسلے میں ادبی مرکز کے زیر اہتمام اور ریاستی کلچرل اکیڈیمی کے اشتراک سے کشمیر وومینز کالج آف ایجوکیشن سوپور میں سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔محفل دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست میں پیغمبر آخر الزماں حضرت نبی(ﷺ)کی سیرت پر شاہد دلنوی اور ڈاکٹر ریاضاالحسن نے مقالے پیش کٸے۔اس نشست کی صدارت وادی کے نامور ادیب اور قلمکار پروفیسر مشعل سلطانپوری نے کی۔جبکہ صدر ادبی مرکز کامراز فاروق رفیع آبادی،عبدالخالق شمس سید اختر منصور اور جی ایم ماہر بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔اس موقع پر ایوان صدارت کے علاوہ ڈاکٹر رفیق مسعودی ،شاکر شفیع اور سعدالدین سعدی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوسری نشست میں ریاستی کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے ایک نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا ۔ اس نشست کی صدارت بزرگ شاعر سیدالدین سعدی نے کی جبکہ سابق سیکریٹری کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر رفیق مسعودی ،صدر ادبی مرکز کامراز فاروق رفیع آبادی اور شاہد دلنوی بھی ایوان صدارت میں موجود تھے۔مشاعرے میں وادی کے نامور شعراۓ کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فراٸض شبنم تلگامی نے انجام دی۔سیرت کانفرنس سے پہلے ادبی مرکز کی ماہانہ ایگیز کیٹیو میٹنگ منعقد ہوٸی جس میں مختلف امور زیر بحث آٸے۔

Facebook Comments