نئی دہلی:سنجے دت کی زندگی پر بنی فلم سنجو کو کافی شہرت ملی ہے اور کافی کمائی بھی ہوئی ہے اور ہنوز کمائی کی رفتار کم نہیں ہورہی ہے۔بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ اب تک کے سارے ریکارڈ اس فلم نے توڑ دیئے ہیں ۔لیکن سنجے دت کی زندگی پر بنی اس فلم میں اداکاری کرنے والے رنبیر کپور کو کیسے سنجے دت کی طرح بنایا گیا اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں فلم کے ڈائریکٹر راج کمار ہرانی نے فلم اداکار رنبیر کپور کو سنجے دت کی طرح کیسے بنایا ہے اس کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔اس ویڈیو میں سجے دت کے لک میں رنبیر کپور کوڈھالنے کے حوالے ایک بہت ہی دردناک واقعہ بھی بیان کیا گیا ہے۔ویڈیو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوجائے گا کہ کتنا مشکل تھا رنبیر کپور کو سنجے دت کی طرح بنانا اور پوری ٹیم نے اس کیلئے کتنی محنت کی ہے اور کتنی قربانیاں دی ہے ۔چونکہ اس فلم میں سنجے دت کے شروعاتی دور سے لیکر جیل جانے تک کے سفر کو دکھایا گیا ہے اس لئے کئی طرح کا لک اس فلم میں دکھایا گیا ہے۔ایک ہی رنبیر کو سنجے دت کے ہر اس رنگ میں رنگنے کی کوشش کی گئی ہے جب سنجے دت جس عمر میں جیسا نظر آتے تھے ۔یہی کارن ہے کہ سنجے دت پر بنی اس فلم کو کافی لوگ سراہ رہے ہیں۔اور سب سے زیادہ رنبیر سنگھ کی تعریف کررہے ہیں جنہوں نے سنجے دت کے رول کے ساتھ پوری ایمانداری دکھائی ہے ۔

Facebook Comments

3 COMMENTS

  1. Hey very nice site!! Man .. Excellent .. Amazing .. I will bookmark your web site and take the feeds additionally…I am satisfied to find so many helpful information here in the submit, we need work out more strategies on this regard, thanks for sharing. . . . . .

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here