نئی دہلی:گوگل پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو بیوقوف اور پی ایم مودی کو مجرم دکھانے کے بعد اب پاکستان کے پی ایم عمران خان کا نیا نام اس لسٹ میں شامل ہوگیا ہے اور گوگل نے عمران خان کو بھکاری بتایا ہے۔دراصل کچھ دنوں پہلے جب گوگل میں کریمنل لکھ کر سرچ کیا جاتا تھا تو ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر سب سے پہلے آتی تھی ،پچھلے دنوں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا اور جب گوگل میں ای ڈیئٹ یعنی بیوقوف سرچ کیا جاتا تھا تو ٹرمپ کی تصویر سب سے پہلے آتی تھی اور اب یہ سلسلہ پاکستان کے پی ایم تک پہنچ گیا ہے۔آپ جب گوگل میں فقیر سرچ کریں گے تو آپ کے سامنے پاکستان کے پی ایم عمران خان کی تصویر نکل کر سامنے آئے گی اور وہ بھی ایک دو نہیں بلکہ کئی ایک تصاویر آپ کے سامنے آجائیں گی۔اس کے پیچھے کی جو کہانی ہے وہ یہ ہے کہ ان دنوں پاکستانی سرکار غربت اورخستہ معیشت کی شکار ہے اس لئے پاکستان کے پی ایم عمران خان قرض لینے کے لئے دینا کے مختلف ممالک کا دورہ کر رہے ہیں اور ان کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلا رہے ہیں ،یہ رجحان کافی تیزی کے ساتھ بڑھتا دیکھ گوگل کے سرچ بار میں بھکاری لکھتے ہی عمران خان کی تصویر اور قرض مانگنے سے متعلق خبریں گردش کرنے لگتی ہیں ۔یہ اپنے آپ میں حیران کرنے والی بات ہے اور ایک ملک کی توہین بھی اسے کہہ سکتے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پاکستان کی سرکار اس پر کیا قدم اٹھاتی ہے یا گوگل سے ہی قرض مانگ لیتی ہے۔خبر ہے کہ پاکستان کی سرکار نے اس معاملے میں گوگل سے شکایت کی ہے ۔سرکار کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف پی ایم عمران خان کی شبیہ خراب ہورہی ہے بلکہ پورے پاکستان کی توہین ہورہی ہے،اس لئے جلد سے جلد اس پر ایکشن لیا جائے۔

Facebook Comments