نئی دہلی:راجستھان کے سابق وزیر داخلہ اور بی جے پی کے لیڈر گلاب چند کٹاریہ نو لوجہاد پر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔انہوں نے اپنے متنازعہ بیان میں کہاہے کہ ملک کے ہندوں کو متحد ہوکر ہندوں اور ملک کے مفاد میں بھاجپا کو ووٹ دینا ہوگا۔کٹاریہ نے لو جہاد پر ادئے پور ضلع کے ولبھ نگر پارلیمانی حلقہ میں ہوئے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ملک میں لو جہاد بڑھ رہا ہے،کیا ہے یہ لو جہاد؟ ہماری بیٹیاں پنچر لگانے والے کے ساتھ کیوں بھاگ رہی ہیں؟

بیٹیوں کو لوجہاد سے بچانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے،اگر ہم نے کوشش نہیں کی اور ہماری لڑکیاں نہیں سنبھل پائیں تو زندگی بھر سر پر ہاتھ رکھ کر رونا پڑے گا۔اور ہر شہر میں ایک پاکستان بن جائے گا۔انہوں نے ہندوں سے کہا کہ آپ کے بھگوان مندروں میں رو رہے ہیں،ان کی پوجا کرنے والا کوئی نہیں ہے،ان کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں ہے۔کئی مرتبہ کچھ لوگ یہاں گوشت کے ٹکرے اور ہڈیاں پھینک دیتے ہیں،بار بار ان سے کون لڑے گا؟واضح رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب کٹاریہ اس قسم کا متنازعہ بیان دے رہے ہیں ،بلکہ یہ عادت سے مجبور ہیں۔

Facebook Comments