نئی دہلی:رمضان مقدس کا مہینہ مکمل ہوچکا ہے اور شوال کا چاند نظر آگیا ہے،اس لئے کل ہندوستان سمیت ایشیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔آج ملک کی بیشتر ریاستوں میں چاند دیکھنے کی اطلاع ملی جس کے بعد سے رویت ہلال کمیٹی کے علاوہ دیگر مذہبی تنظیموں نے بھی کل عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ملک کے کچھ حصوں میں موسم صاف نہ ہونے کی وجہ سے چاند نہیں دیکھ پانے کی بھی خبر ہے لیکن آخری فیصلہ جو اکثریت کی بنیاد پر ہے وہ یہی ہے کی زیادہ تر مقامات پر چاند دیکھاگیا ہے ،اس لئے کل عید کی نماز ادا کی جائے گی۔

Facebook Comments