نئی دہلی:ریاستی سطح پر کانگریس پارٹی میں جاری رسہ کشی کے بیچ پارٹی نے ہریانہ نے بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔آج دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس سینئر لیڈر غلام نبی آزاد نےاس بات کا اعلان کیا کہ ہریانہ میں کانگریس پارٹی کی صدرات کیلئے کماری شیلجا کے نام پر پارٹی اعلیٰ کمان نے مہر لگایا ہے،وہیں سابق سی ایم اور سینئرلیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا کو پارٹی نے ہریانہ اراکین اسمبلی کا لیڈر اور ریاستی الیکشن کمیشن کا چیئرمین بنایا ہے۔

بتادیں کہ ایسی خبر آرہی تھی کہ ہریانہ میں بھوپندر سنگھ ہڈا کانگریس سے الگ ہـٹ کر ایک نئی پارٹی کا اعلان کرسکتے ہیں ،گزشتہ روز اس کو لیکر ہڈا کی رہائش گاہ پر میٹنگ بھی ہوئی تھی لیکن آج شاید بھوپندر سنگھ ہڈا کے تیور نرم پڑ گئے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ کانگریس نے ہریانہ یونٹ میں بدلاو کرتے ہوئے کماری شیلجا کو پارٹی صدر اور ہڈا کو ریاستی الیکشن کمیشن کا چیئرمین منتخب کردیا ہے۔وہیں دوسری طرف مدھیہ پردیش میں پارٹی کے اندر تنازعہ بڑھتا نظر آرہا ہے ،دگ وجئے اور جیوتی رادتیہ سندھیا دونوں کے مابین اندرون خانہ جنگ اب باہر نکل کر سامنے آرہا ہے،اسی بیچ ذرائعے کے حوالے سے خبر یہ بھی ملی ہے کہ مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرکا تبادلہ فی الحال نہیں ہوگا،بلکہ سی ایم کمل ناتھ ہی پارٹی صدر بنے رہیں گے۔یاد رہے کہ جیوتی رادتیہ کو مدھیہ پردیش کانگریس کا صدر بنانے کیلئے آواز اٹھ رہی تھی جس پر دگ وجئے سنگھ کے گروپ کی طرف سے مخالفت کی خبر بھی آرہی تھی۔

Facebook Comments