نئی دہلی:جواہر لعل نہرویونیورسٹی کے طلبا گزشتہ ایک ماہ سے جس مسئلے کو لیکر احتجاج ومظاہرہ کررہے ہیں آج اس پر ایچ آرڈی منسٹری کی طرف سے بنائی گئی ہائی لیول کمیٹی نے اپنی رپورٹ(تجاویز)جے این یو کے طلبا ڈین کو میل کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے جس میں اس چیز کی سفارش کی گئی ہے کہ جو فیس میں اضافہ کیا گیا ہے،اس میں اب ۷۵ فیصد بی پی ایل کٹیگری کے طلبا کو راحت دی جائے اور پچاس فیصد بقیہ طلبا کیلئے کم کیا جائے ،یعنی جو نیا چارج جے این یو انتظامیہ کی طرف سے لگایا گیا ہے اس میں بی پی ایل والے طلبا کو ۷۵ فیصد رعایت کی جائے جبکہ بقیہ طلبا کیلئے جو چارج نافذ کیا گیا ہے اس میں پچاس فیصد کم کردیا جائے۔ایم ایچ آرڈی کی طرف سے تشکیل شدہ ہائی لیول کمیٹی نے طلبا کے ساتھ میٹنگ کرنے اور ان کے مسائل کو سننے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے اور اپنے اس فیصلے کو تجویز یعنی سفارش کی شکل میں جے این یو ڈین آفس کو بذریعہ ای میل بھیج دیا ہے۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ طلبا اس تجویز کومانتے ہیں یا نہیں اور جے این یو انتظامیہ اس سفارش کو قبول کرتی ہے یا نہیں یہ بھی دیکھنا دلچسپ ہوگا۔لیکن ایسا نہیں لگتا کہ طلبا اس تجویز کو قبول کریں گے چونکہ طلبا نے پوری طرح سے بڑھے ہوئے فیس کو واپس لینے کا مطالبہ پہلے دن سے کیا ہے اورآج بھی کررہے ہیں ۔

Facebook Comments