نئی دہلی: اترپردیش کی حکومت گزشتہ روز ایک ایسا کام کیا جس کی وجہ سے سرخیوں میں سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ آگئے،لیکن اگلے دن بی جے پی کے کارکنان نے جو کچھ کیا وہ سب یوپی سی ایم یوگی آدتیہ کی خلوص نیتی کے ثبوت کیلئے کافی ہے۔

دراصل ۲۷ دسمبر کو سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھنو میں شیلٹر ہوم میں پناہ گزین غریبوں کے بدن پر دیر رات ٹھنڈی سے راحت کی غرض سے کمبل ڈال آئے تھے ،تاکہ شیلٹر ہوم میں موجود غریبوں کا سردی کے اس ستم میں کوئی نقصان نہ ہو،لیکن اگلی صبح ہوئی تو کچھ لوگ پہنچے اور ان غریبوں کے بدن سے سی ایم صاحب کا دیا ہوا کمبل اٹھا کرچل دیئے۔دعویٰ کے ساتھ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ کام کس کے اشارے پر کیا گیا لیکن  لکشمن میلا گراونڈاور ڈولی گنج میں واقع شیلٹر ہوم میں جن لاچار اور بے سہارا غریبوں کے مابین دیر رات سی ایم صاحب کمبل تقسیم کرکے لوٹے تھے،اگلی صبح کچھ لوگ آئے اور وہ سارے کمبل واپس لے گئے،کمبل کس نے لیا ،کس کے کہنے پر لیا اور کیوں لیا اس کی وضاحت اب تک نہیں ہوپائی ہے۔۔لیکن ضلع انتظامیی نے نام معلوم افراد کے نام مقدمہ ضرور درج کرلیا ہے۔اب دیکھنا ہوگا کہ ان شیلٹر ہوم والوں کو سی ایم صاحب کا دیا ہوا تحفہ واپس ملتا ہے یا نہیں۔

Facebook Comments