سرینگر:آئی اے ایس سے استعفی دینے کے بعد آج شاہ فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے نئے عزائم پر واضح انداز میں بات رکھی۔انہوں نے کہا کہ میں آنے والے لوک سبھا انتخابات میں الیکشن لڑ کر خوش ہووں گا،لیکن فی الحال کسی سیاسی جماعت میں نہیں جاوں گا،اس دوران انہوں نے اپنے استعفیٰ کے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ماب لنچنگ کے واقعات کا بڑھنا میرے استعفیٰ دینے کی سب سے بڑی وجہ تھی،سی بی آئی اور این آئی اے اور جانچ ایجنسیوں کو کمزور کرنے کی کوششوں نے مجھے استعفیٰ دینے کیلئے مجبور کیا،حالانکہ سروس میں رہنے کے دوران ان واقعات پر کبھی کھل کر بات نہیں رکھی،

آپ کو بتا دیں کہ جموں کشمیر کے آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے وادی کشمیر میں نام نہاد قتل اور اس قسم کے معاملات میں مرکزی سرکار کی طرف سے مضطوب اقدام نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا تھا،شاہ فیصل نے کہا کہ میرا استعفیٰ دینا ایک معمولی واقعہ ہے،میں مرکزی سرکار کی طرف سے معتبر سیاست کی پہل نہ کرنے کے خلاف ہوں ،یہ ضروری ہے کہ کشمیریوں کے زندگی جینے کے حقوق کی عزت ہو۔

Facebook Comments