نئی دہلی:رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں دعوت افطاروطعام کا سلسلہ شباب پر ہے ،مختلف ملّی ،سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں کے علاوہ جمعیت وجماعت اورمتعدد تعلیمی اداروں کی طرف سے آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے دعوت افطار کا اہتمام مسلسل ہورہا ہے ،اسی ضمن میں آج مشہور معروف تعلیمی ادارہ اقرا انٹرنیشنل اسکول جیت پور کی جانب سے دعوت افطاروطعام کا اہتمام کیا گیا ،جہاں سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی،اس درمیان جہاں لوگوں نے افطاروعشائیہ کے انتظام وانصرام کی جم کر تعریف کی وہیں لوگ تعلیم کے میدان میں اقراانٹرنیشنل اسکول کی بہترین کارکردگی اور حصولیابی پر خوشگوار بحث کرتے نظر آئے۔

دعوت افطار کے اہتمام کے مقاصد پر بات کرتے ہوئے اقراگرلس انٹرنیشنل اسکول کے ڈائریکٹر مولانا محمد اظہر بن اصغرعلی مدنی نے کہا کہ ماہ مقدس ایک طرف جہاں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کا موقع دیتا ہے وہیں دوسری طرف اس ماہ مقدس کا ایک خاص پیغام اتحاد واتفاق بھی ہے ،ایک دوسرے کے درمیان حائل دوریوں کا خاتمہ اور ہر طرح کے مسئلے  مسائل سے اوپر اٹھ کر یہ مہینہ ہمیں متحد ہونے کا پیغام دیتا ہے اور اس طرح کے دعوت افطار کا مقصد صرف یہی ہے کہ تمام لوگ ایک ساتھ ایک جگہ بیٹھیں اور آپسی اتحادواتفاق اور بھائی چارے کو بڑھاوادیں تاکہ ہم میں سے کوئی بھی شخص اپنے آپ کو اکیلا اور کمزور نہ سمجھے،انہوں نے کہا کہ اس ماہ مقدس میں دعوت افطار کا اہتمام ایک اہم پیغام عوام کے درمیان بھیجینے کیلئے کیا جاتا ہے جس کی مدد سے لوگ اس ماہ مبارک کی عظمت اور اہمیت کو سمجھنے کے ساتھ ساتھ سماج ومعاشرے میں لوگوں کے اندر نیک جذبات اور اخلاقی قدروں کو بڑھاوادیاجاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس دعوت افطاروطعام میں ایک طرف جہاں مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہیں دوسری طرف کئی معتبر شخصیات بھی دوردراز کے علاقوں سے یہاں تشریف لائے۔اور اس دعوت افطار کا لطف اٹھایا۔

Facebook Comments