لکھنو:اترپردیش میں کانگریس پارٹی نے ایک بڑا سیاسی داو کھیلتے ہوئے مشہور معروف نوجوان شاعر عمران پڑتاپ گڑھی کو لوک سبھا انتخاب کیلئے مرادآباد سے ٹکٹ دے دیا ہے۔مانا جارہا تھا کہ مرادآباد سے یوپی کانگریس صدر راج ببر کو ٹکٹ دیا جائے گا لیکن ساتھ میں خبر یہ بھی چل رہی تھی کہ عمران پڑتاپ گڑھی کو کانگریس میدان میں اتار سکتی ہے،اور جب پرینکا گاندھی سے عمران پڑتاپ کی ملاقات ہوئی تب سے یہ قیاس یقین میں بدلنے لگا تھا اور اب خبر مل رہی ہے کہ عمران پڑتاپ گڑھی نے اب کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے اور اس بار کے لوک سبھا انتخاب میں وہ مرادآباد سے کانگریس کے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارے گئے ہیں ۔اور راج ببر کو فتح پور سکری سے امیدوار بنایا گیا ہے۔

اب دیکھنے والی بات یہ ہے کہ کانگریس کو اپنے اس مشن میں کتنی کامیابی ملتی ہے جس کیلئے مرادآباد میں کانگریس نے عمران کا کاندھا استعمال کیا ہے۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اکھلیش یادو کے بہت ہی قریبی کہلانے والے عمران پڑتاپ گڑھی ایس پی کے خلاف انتخابی مہم میں کیا کچھ کہیں گے یہ دیکھنے والی چیز ہوگی۔فی الحال عمران کیلئے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے اور مشہور شاعر کمار وشواس نے سب سے پہلے عمران کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہے۔

Facebook Comments