نئی دہلی:آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد سے مسلسل ملیٹنٹوں کی طرف سے یہ کوشش کی جارہی ہے کہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے کئی شہروں میں تباہی کا کھیل کھیلا جائے۔کشمیر میں سخت سیکورٹی اور بندشوں کی وجہ سے دہشت گردوں کے منصوبے اب تک ناکام ہوتے آرہے ہیں لیکن گزشتہ پانچ اگست سے مسلسل ملیٹنٹوں اور جیش محمد کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بعد آج خفیہ ایجنسیوں نے الرٹ جاری کردی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق قریب ۸ سے ۱۰ ملیٹنٹ خود کش حملہ کرنے کے فراق میں ہے اور ان تمام ملیٹنٹوں نے ایئر فورس کے بیس کے ساتھ ساتھ چار ہوائی اڈوں اور ملک کے ۲۰ شہروں کو نشانے پر رکھا ہے ۔خبر یہ بھی ہے کہ ملیٹنٹ آرٹیکل ۳۷۰ کی منسوخی کا بدلہ لینے کیلئے بیتاب ہیں اور اس بار ان کے نشانے پر شہروں اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندرمودی ،وزیرداخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بھی ہیں ۔خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ملی جانکاری کے بعد انڈین آرمی پوری طرح سے چست ہوگئی اور وہ کافی سخت سے ساتھ جانچ کررہی ہے،جموں ،سرینگر،اونتی پورہ،ہنڈن اور ادھمپور سمیت کئی ایئربیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور انڈین آرمی پوری طرح سے محتاط ہے۔

Facebook Comments