نئی دہلی:اسلام ایک آفاقی مذہب ہے،یہ واحد ایسا مذہب ہے جس کے ماننے والوں کی تعداد آئے دن کثرت سے بڑھتی جارہی ہے،اس کی بنیادی وجہ دین اسلام کی تعلیمات ہے۔اسی سلسلے میں ایک بڑی خبر یہ آرہی ہے کہ امریکہ کے جیل میں بند لوگ اسلام کی طرف کافی تیزی سے راغب ہورہے ہیں اور اسلام مذہب قبول کررہے ہیں۔اسلام کے بارے میں بتاتے ہوئے جے سی حسن برسلن  جو امریکہ کے کیلیفورنیا ریاست کے جیل میں قید ہے ،جو ۳۱ سال تک قید کی زندگی گزاررہی تھی ،انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے اور کہا ہے کہ میں اسلام قبول کرنے کے بعد سمجھ پائی کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ،بتادیں کہ امریکہ میں ۲۔۳ ملین سے زیادہ لوگ سب سے بڑے جیل میں قید ہیں۔اور اتنی سختی کے باوجود لوگ مسلسل اسلام کو سیکھنے ،سمجھنے کیلئے وقت نکال لے رہے ہیں،اورکافی تیزی کے ساتھ اسلام قبول کررہے ہیں،دین کی اہمیت کے بارے میں تفصیل پیش کرتے ہوئے محمد علی،چیپلن،سی اے محکمہ نے اصلاح اورنئی زندگی کے بارے میں کہا کہ مذہب قیدیوں کیلئے اہم ہے،کیونکہ یہ ان لوگوں کو اپنی موجودہ صورتحال کے تئیں ایک صاف آئینہ دیکھاتا ہے جس میں وہ اپنی اصلی اور نقلی تصویر دیکھ پاتے ہیں ،واضح رہے کہ امریکہ کے جیل میں اسلام کو ماننے والوں کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ بڑھتی رہی ہے اور یہ سلسلہ ہنوز برقرار ہے،خبر ہے کہ جیل میں اسلام کو اپنانے والوں کی تعداد کافی تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔اور گزشتہ کئی برسوں سے جیل کے اندر لوگوں نے اسلام کو سیکھنے سمجھنے اور اس کو قبول کرنے کیلئے باضابطہ قانونی شکل دینے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ لڑائی لڑ رہے ہیں۔

Facebook Comments