نئی دہلی؛جواہر لعل نہرو تشدد معاملے میں آج دہلی پولیس نے ۹ طلبا کو نوٹس بھیج کر کل جانچ کیلئے حاضر ہونے کہا ہے ،اس کے علاقہ ۳۷ مزید طلبا کو بلایا گیا ہے جن واٹس ایپ گروپ یونیٹی اگینسٹ لیفٹ کے ممبران بھی شامل ہی۔وہیں جو ویڈیو اور فوٹو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہے ہیں ،ان کی بنیاد پر سات مزید طلبا کی پہنچان دہلی پولیس نے کرلی ہے۔اس کے علاوہ ہاسٹل وارڈن ،تیرہ سیکورٹی گارڈ اور پانچ طالب علموں کا بیان بھی دہلی پولیس نے ریکارڈ کرلیا ہے۔
ان تمام معاملوں کے بیچ جے این یو معاملے پر وائس چانسلر جگدیش کمار کا ایک نیان بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جے این یو میں گزشتہ دنوں جو کچھ بھی ہوا وہ ہوا،اس کو پیچھے چھوڑ دیں ،ہم کسی پر بھی انگلی نہیں اٹھارہے ہیں اور کسی کو الزام بھی نہیں دے رہے ہیں ،چونکہ ہمارے لئے فی الوقت جو سب سے زیادہ اہم ہے وہ یونیورسٹی کو باضابطہ طور پر پٹری پر لانا ہے اور آگے بڑھنا ہے۔

 

Facebook Comments