نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کی ریشی ڈینشیل کوچنگ اکیڈمی میں تربیت پانے والوں میں 50 امیدواروں نے 2019 کی یو پی ایس سی مینس کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان طلبہ کا 4 جنوری 2019 کو انٹرویو ہے ۔ آر سی اے طلبہ کو ماہر اور تجربہ کات اساتذہ کے ذریعے ریگولر کلاسیں ، ٹیسٹ سیریز، اسپیشل لیکچرز فراہم کرواتی ہے ۔ جس میں گروپ ڈسکشن ، موک انٹرویو ،لائبریری اور ہاسٹل وغیرہ کی سہولیات انھیں مفت فراہم کئے جاتے ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر آر سی اے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے بتایا کہ آر سی اے سے کوچنگ لینے کے بعد طلبہ پرائیوٹ کوچنگ سینٹر اور غیر سرکاری اداروں سے بھی تربیت حاصل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی کامیابی کا سہرا وہ ادارے لینا چاہتی ہیں ۔ 2010 سے اب تک 146 طلبہ جامعہ سے تربیت لیکر یو پی ایس سی کے امتحانات میں کامیاب ہو کر آئی اے ایس ، آئی ایف ایس ،آئی پی ایس، آئی پی ایس وغیرہ میں جاچکےہیں ۔ ان کے علاوہ تقریبا 175 طلبہ آئی بی ، ایس ڈی ایم ، بینک وغیرہ میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔

Facebook Comments