اسلام آباد:عالمی کپ کے دن بہت ہی قریب آچکے ہیں ،اور عالمی کپ مقابلے کیلئے آج ہندوستان کی ٹیم انگلینڈ روانہ ہوچکی ہے۔لیکن وہیں پاکستان ٹیم اور بورڈ کے اندر اتھل پتھل کا سلسلہ ہنوزبرقرار ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے ۱۹ اپریل کو ۱۵ اراکین والی ٹیم کا اعلان کردیا تھا،اس کے بعد سے اب تک تین بدلاو کرتے ہوئے ۲۰ مئی کو نئی ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا ،نئی ٹیم میں محمد عامر اور وہاب ریاض کی واپسی ہوئی ،ان دونوں تیز گیندبازوں کو جنید خان اور آل راونڈر فہیم اشرف کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا اوران دونوں کو ٹیم سے باہر کردیا گیا۔وہیں عابد علی کی جگہ آصف علی کا انتخاب کیا گیا۔
جنید خان نے عالمی کپ ٹیم سے باہر کئے جانے پر ایک احتجاج درج کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا اور ٹوئٹ میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شیئر جس کے منہ پر ٹیپ لگارکھا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ پر لکھا کہ ‘‘میں کچھ بھی نہیں کہناچاہتا،سچ کڑواہوتا ہے’’۔یہ اور بات ہے کہ جنید خان نے بہت جلد اپنے اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔آپ کو بتادیں کہ اب پاکستان کی جو فائنل ٹیم تیار ہوئی ہے اس کی کپتانی سرفراز احمد کو دی گئی ہے۔اس کے بعد فخر زماں،امام الحق،آصف علی،بابراعظم،حارث سہیل،محمد حفیظ،شعیب ملک،عماد وسیم ،شاداب خان۔حسن علی،محمد عامر،محمد حسنین،شاہین آفریدی اور وہاب ریاض کے نام شامل ہیں۔

Facebook Comments