نئی دہلی:لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں پوری طرح شباب پر ہے،ہر پارٹی اپنی اپنی سطح پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے کوشاں ہے،جنوبی ہند میں اس سیاسی جنگ میں فلم اداکار اور ایم این ایم پارٹی کے چیف کمل ہاسن نے ایک بڑا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اگلا عام چناو اکیلے ہی لڑیں گے،کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے،حالانکہ کمل ہاسن کا یہ بیان سیاسی گلیاروں میں بڑا یو ٹرن مانا جارہا ہے،کیوں کہ کچھ وقت پہلے وہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کیلئے کوشاں تھے،لیکن ایک انگریزی اخبار کو دیئے اپنے انٹرویو میں کمل ہاسن نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ ۲۰۱۹ میں اتحاد نہیں کرنے جارہے ہیں،اور ہم تمل ناڈو کی چالیس سیٹوں پر اپنی پارٹی کے امیدوار کو اتاریں گے،بتادیں کہ گزشتہ سال ۲۱ فروری کو کمل ہاسن نے اپنی پارٹی قائم کی تھی ،اور اس موقع سے انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنی ریاست کی صورتحال کو بدلنے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں۔

Facebook Comments