بیگو سرائے:بہار کے بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ پر اس بار کافی دلچسپ مقابلہ ہونے کی امید ہے۔پورے ملک کی نظر بیگوسرائے کی سیٹ پر اس بار ہے۔چونکہ اس سیٹ سے اس بار جہاں ایک طرف بی جے پی کی طرف سے فائر برانڈ لیڈر گری راج سنگھ میدان میں ہیں وہیں گری راج کو ٹکر دینے کیلئے نوجوان لیڈر کنہیا کمار بھی بیگوسرائے سے اس بار انتخاب لڑ رہے ہیں۔وہیں راجد نے تنویر حسن کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

اس سیاسی لڑائی میں کنہیا کمار کے پاس صلاحیت کی کوئی کمی تو نہیں ہے البتہ ووٹ کے ساتھ ساتھ نوٹ کی بھی کنہیا کے پاس کافی کمی تھی ،کنہیا نے لوگوں سے انتخاب لڑنے کیلئے چندہ کا مطالبہ کیا تھا جس کا اثر یہ ہوا کہ کنہیا کمار کو ۲۸ گھنٹے کے اندر میں ہی ۲۸ لاکھ روپئے الیکشن لڑنے کیلئے مل گئے۔کنہیا کمار نے اس کیلئے باضابطہ طور پر ایک ویڈیو جاری کرکے لوگوں سے چندہ مانگا تھا جس کے بعد بھولی بھالی عوام نے بھی کنہیا کی خوب ہمت افزائی کی اور اب تک یعنی صرف دو دنوں کے اندر ۲۸ لاکھ روپئے سے زیادہ کا چندہ کنہیا کمار کے اکاونٹ میں آچکا ہے۔اب کنہیا کے پاس صرف ووٹ کی کمی رہ گئی ہے جس کیلئے وہ دن رات ایک کرکے محنت کررہے ہیں ،نوٹ کی کمی قریب قریب پوری چکی ہے۔

Facebook Comments