نئی دہلی:کانگریس کے سینیئر لیڈر اور سابق مرکزی وکیل کپل سبل نے آج ایک بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی سے اتحاد ہو یا نہ ہو میں الیکشن چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ سے انتخاب لڑوں اور جیت درج کروں گا۔کپل سبل ۲۰۰۴ سے ۲۰۰۹ میں چاندنی چوک سے انتخاب جیت چکے ہیں۔لیکن گزشتہ انتخاب میں بی جے پی لیڈر ڈاکٹر ہرش وردھن سے ہار گئے تھے۔نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق یہ پوچھے جانے پر کیا دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے بیچ اتحاد ممکن ہے۔جواب میں سبل نے کہا کہ میں اس کے بارے میں نہیں  جانتا ،اس کیلئے پارٹی فیصلہ کرے گی،اتحاد کو لیکر پارٹی میں دو قسم کی رائے ہے،ہاں یہ طے ہے کہ اتحاد ہو یا نہ ہو میں چاندنی چوک سے انتخاب لازمی طور پر لڑوں گا۔

غور طلب ہے کہ دہلی  میں عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے بیچ اتحادپر کانگریس کے اندر دو گروپ بن چکا ہے،دہلی کانگریس کی صدر شیلا دکشت واضح طور پر اس کے خلاف ہے وہیں پارٹی انچارج پی سی چاکو اور دہلی یونٹ کے زیادہ تر لیڈران اس حق میں ہیں کہ عام آدمی پارٹی سے اتحاد کر لیا جائے۔اب آنے والے وقت میں ہی صاف ہوپائے گا کہ اتحاد پر بات بنتی ہے یا نہیں اور کپل سبل کو چاندنی چوک کی سیٹ ملتی بھی ہے یا نہیں۔

Facebook Comments