نئی دہلی:چوکیدار کی لڑائی میں ان دنوں مہم کافی تیز ہوتی نظر آرہی ہے۔نام کے آگے چوکیدار لگانے اور پھر کانگریس کی طرف سے چوکیدار چور ہے کی مہم چلانے کے علاوہ اور بھی کئی ہیش ٹیگ ایک ساتھ گزشتہ کچھ ہفتوں میں منظر عام پر آئے ہیں جن کا سیدھا تعلق چوکیدار اور چوکیدار کی چوکیداری سے ہے

اب اس مہم میں ایک طرف جہاں پی ایم مودی نے ملک کے چوکیداروں سے ریڈیو پر ایک ساتھ خطاب کیا وہیں دوسری طرف پرینکا گاندھی نے یہ کہتے ہوئے اس مہم پر طنز کیا کہ چوکیدار امیروں کے ہوتے ہیں ،غریبوں اور کسانوں کو چوکیداروں کی ضرورت نہیں ہوتی۔اب اس مہم میں ایک اور نیا نام سی ایم کجریوال کا شامل ہوگیا ہے،

دہلی سی ایم کجریوال نے چوکیدار مہم پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جن والدین کی یہ خواہش ہے کہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر چوکیدار بنے تو وہ ضرور بی جے پی کو ووٹ دے ،لیکن جو چاہتے ہیں کہ ان کے بچے پڑھ لکھ کر انجینئر ،ڈاکٹر اور افسر بنے انہیں چاہیےکہ وہ مودی اور بھاجپا کے خلاف ووٹ کرے تاکہ بھاجپا کو چوکیدار مہم کا نتیجہ صحیح سے سمجھ میں آجائے۔

Facebook Comments