نئی دہلی:عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے استعفیٰ کی پیشکش کی تھی جس پر ابھی تک گھمسان جاری ہے۔اس درمیان آر جے ڈی کے صدرلالوپرساد یادو کا بھی تبصرہ آیا ہے۔ایک انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق لالو پرساد نے کہا کہ راہل گاندھی کا یہ قدم ان کی پارٹی کیلئے خودکشی ثابت ہوسکتا ہے۔لالو نے کہا کہ یہ بی جے پی کا جا ل ہے جو راہل کو پھنسانے کیلئے بچھایا گیا ہےتاکہ وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔راہل کی یہ پیشکش نہ صرف ان کی پارٹی کیلئے خودکشی کے باعث ہوگی بلکہ تمام سیاسی سماجی طاقتوں کیلئے بھی جھٹکا ہوگا جو آر ایس ایس کے خلاف لڑائی لڑرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر راہل کے علاوہ گاندھی پریوار کو چھوڑ کر دوسرے کسی کو صدارت کی کرسی پر بیٹھائے گا توپھر مودی اور امت شاہ بریگیڈ نئے لیڈر کو کٹھ پتلی کے طور پر مشہور کرے گا اور یہ کہے گا کہ یہ نیا صدر راہل ۔سونیا کے ریموٹ سے چلنے والا لیڈر ہے۔اور یہ کھیل اگلے عام انتخابات تک چلتا ہی رہے گا۔راہل کو چاہیے کہ وہ اپنے سیاسی ناقدیں کو ایسا موقع نہیں دینا چاہیے۔

Facebook Comments