نئی دہلی:عام انتخابات میں شکست فاش کا سامنا کرنے والی کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے ہنستے ہوئے میڈیا سے روبرو ہوئے اور سب سے پہلے انہوں نے پی ایم مودی اور بی جے پی کو جیت کی مبارکبادی پیش کی ۔پریس کانفرنس کے دوران راہل گاندھی نے ہار کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام نے ہمارے لئے جو فیصلہ کیا ہے وہ ہمیں منظور ہے،یہ سچ ہے کہ بی جے پی کو ہندوستان کی عوام نے منتخب کیا،لیکن یاد رکھیں کہ ہماری لڑائی نظریے کی ہے ،ایک کانگریس کا نظریہ ہے اور ایک بھاجپا آرایس ایس کا،ہماری یہ لڑائی جاری رہے گی ،اس موقع سے راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس کے کارکنان کو ہمت ہارنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،ہم ایک نہ ایک دن ہوں گے کامیاب۔وہیں اس دوران امیٹھی کی روایتی سیٹ سے راہل گاندھی نے اپنی ہار قبول کرتے ہوئے کہا کہ اسمرتی ایرانی کو جیت مبارک ہو اور امیدکرتا ہوں کہ وہ امیٹھی کی عوام کی ساتھ پیار سے پیش آئیں گی۔

بتادیں کہ اس بیچ یہ خبر بھی پھیلائی گئی کہ ہار کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے والے ہیں ،حالانکہ بعد میں کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ یہ سب جھوٹ ہے،پارٹی کی میٹنگ ہوگی جس انتخابی نتائج پر غور کیا جائے گا۔

Facebook Comments