بھوپال: مدھیہ پردیش میں کانگریس کی جیت ہوچکی ہے اور سیٹیں بھی سرکار بنانے کیلئے کافی ہیں پھر بھی گزشتہ دو دنوں سے پارٹی اور حامیوں کے بیچ سی ایم کے چہرے کو لیکر گتھم گتھا جاری ہے ،لیکن اب یہ رسہ کشی قریب ختم ہوچکی ہے چونکہ مدھیہ پردیش کے اگلے سی ایم کیلئے سینئر لیڈر کمل ناتھ کے نام پر کانگریس اعلیٰ کمان نے مہر لگا دی ہے۔وہیں جیوتی رائے سندھیا مزید انتظار کرنے کیلئے کہا گیا ہے چونکہ ان کے پاس عمر بھی ہے اورسیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کا موقع بھی ۔خبر ہے کہ پندرہ دسمبر کو کمل ناتھ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کا حلف لیں گے ۔ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ روایتی انداز میں کمل ناتھ اور سندھیا نو منتخب اراکین اسمبلی کی میٹنگ کریں گےا ور پھر ساتھ میں پریس کانفرنس کرکے اس بات کا اعلان کردیں گے کہ مدھیہ پردیش کے اگلے سی ایم کمل ناتھ ہوں گے ،اور حلف برداری کی تقریب پندرہ دسمبر کو ہوگی۔بتادیں کہ مدھیہ پردیش کا معاملہ تو قریب قریب حل ہوگیا ہے وہیں ابھی راجستھان اور چھتیس گڑھ میں چہرے پر آخری فیصلے تک پارٹی اعلی کمان نہیں پہنچ پائے ہیں لیکن ممکن ہے کہ راجستھان میں سینئر لیڈر اشوک گہلوت کو سی ایم کی کرسی دی جائے چونکہ سی ایم کی دور میں گہلوت سب سے آگے چل رہے ہیں ،وہیں چھتیش گڑھ میں بھوپیش بگھیل اور ٹی ایس سنگھ دیو کے بیچ تذبذب برقرار ہے لیکن بہت ممکن ہے کہ یہاں کے سی ایم کیلئے بھی آج بھی ہی سی ایم کا اعلان کردیا جائے۔

Facebook Comments