نئی دہلی:گزشتہ پانچ روز سے ڈاکٹروں کے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے اور ڈاکٹربرادری ممتاسرکار سے کافی ناراض چل رہی ہے،ڈاکٹروں کے مسلسل ہڑتال سے عام مریضوں کا کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مرکزی سرکار نے ممتابنرجی کو ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کے سلسلے میں نوٹس بھیج دیا ہے وہیں ممتابنرجی نے پریس کانفرنس کرکے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ دس جون کو ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،وہیں ممتابنرجی نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے تمام مطالبے پورے کرنے کو تیار ہیں ،اور ڈاکٹروں کےساتھ جو کچھ ہورہا ہے ہم اس کی سختی سے لے رہے ہیں اور اس کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ گزشتہ دو دنوں سے ڈاکٹروں سے ملنے کا انتظارکررہی ہیں لیکن ڈاکٹروں کی ٹیم آنے کو تیار نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کے ہڑتال سے غریب مریضوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔اس لئے ڈاکٹروں سے اپیل ہے کہ وہ جلد سے جلد اپنے کام پر لوٹ جائیں۔

Facebook Comments