نئی دہلی:دہلی کے جامعہ نگر میں ڈی ٹی سی بسوں میں مظاہرین کی جانب سے آگ لگائے جانے کے واقعہ پر دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا نے کہا ہے کہ یہ آگ بی جے پی اپنی سیاسی روٹ سینکنے کیلئے لگوا رہی ہے۔منیش سسودیا نے ٹوئٹ کرکے  بی جے پی پر الزام لگایا ہے کہ وہ الیکشن میں ہار کے ڈر سے آگ لگوا رہی ہے،عام آدمی پارٹی کسی بھی قسم کے تشدد کے خلاف ہے۔یہ بی جے پی کی گھٹیا سیاست ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں پولیس کی نگرانی میں بسوں میں آگ لگائی جارہی ہے۔

وہیں انہوں نے ایک دوسرا ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ پہلے یہ جانچ ہونی چاہیے کہ پولیس کی وردی میں یہ کون لوگ ہیں جو بسوں میں پٹرول ڈال کرآگ لگا رہے ہیں ۔ادھر سی ایم کجریوال نے ماحول کو پرامن بنائے رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔وہیں سی ایم کجریوال نے ایل جی انیل بیجل سے بات کی ہے اور حالات کے سلسلے میں دونوں کے درمیان تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

Facebook Comments