نئی دہلی:ہندوستان پاکستان کے درمیان کشیدگی میں روزانہ اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔اس درمیان دونوں ممالک کے دوران کچھ ایسے پروجیکٹ ہیں جن پر کام مسلسل ہورہا ہے اور انہیں پروجیکٹ میں سے ایک کا نام کرتارپور راہداری ہے،کرتارپورکاریڈور کا کام اب اپنے اختتام کو پہنچنے ہی والا ہے۔یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اس کاریڈور کے افتتاحی پروگرام کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔

پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق کرتار پورہ راہداری پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے مہمان خصوصی کی فہرست میں سابق وزیراعظم اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر منموہن سنگھ کا بھی نام شامل ہے۔پاکستان نے موجودہ پی ایم نریندرمودی کو دعوت نامہ نہ بھیجتے ہوئے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو کرتارپور کاریڈور پروجیکٹ کی افتتاح کیلئے مدعو کیا ہے۔وہیں دوسری طرف کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ یہ دعوت نامہ قبول نہیں کرنے والے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد کو بالاتر رکھتے ہوئے کانگریس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس دعوت نامے کو قبول نہیں کریں گے۔کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرملکی پروگرام میں شرکت کیلئے دعوت نامے پر وزارت خارجہ سے مشورہ کرنا ہوتا ہے اور ابھی حالات دونوں ملکوں کے مابین بہتر نہیں ہیں ،ایسے میں ڈاکٹر منموہن سنگھ پاکستان کا دعوت نامہ نہیں قبول کررہے ہیں۔

Facebook Comments