نئی دہلی:پلوامہ حملے پر پاکستان کی طرف سے جاری جھوٹے پروپگینڈے پر صفائی دینے کیلئے آج وزارت
خارجہ کی طرف سے پریس کانفرنس کیا گیا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان مسلسل ہندوستان کے خلاف جھوٹا پروپگینڈہ کر رہا ہے۔پاکستان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ہمارے دو فائٹر جیٹ مار گرائے ہیں ،جب کہ اس دعوے میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے،ہمارا صرف ایک طیارہ مگ۲۱ تباہ ہوا ہے ،اگر پاکستان کے پاس دوسرے  طیارہ کےکی ویڈیو ریکارڈنگ ہے تو شیئر کرے۔تاکہ جھوٹ اور سچ سب کو معلوم ہوجائے ۔وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا رہا ہے،بار بار صرف زبانی بیان بازی کی ہے ،زمینی سطح پر پاکستان نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا ہے۔

رویش کمار نے کہا کہ پاکستان اب تک پلوامہ حملے کا ذمہ قبول کرنے سے بچ رہا ہے جبکہ جیش محمد خود حملے کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے اور جیش محمد پاکستان میں ہے یہ وہاں کی سرکار بھی مانتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ نیا پاکستان کہلانے والے ملک میں دہشت گرد جماعتوں کے خلاف نیا ایکشن لیا جائے گا،وہیں وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ۱۴ مارچ کو ہونے والی ہند پاک میٹنگ کا ملکی تعلقات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ سکھو برادری کے عقیدے کے احترام میں اس میٹنگ کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سوال و جواب کے سیشن میں جب نیرو مودی کے بارے میں رویش کمار سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے برطانیہ سے اس سلسلے میں جواب مانگا ہے لیکن ابھی تک برطانیہ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا ہے۔بتادیں کہ پی این بی گھوٹالہ ملزم نیرو مودی کو آج لندن کی سڑکوں پر کھلے عام گھومتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ہنگامہ جاری ہے۔

Facebook Comments