استنبول:مشہور ومعروف اسلامی ملک ترکی کی راجدھانی استنبول میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ بنایا گیا ہے۔اس ایئر پورٹ کا افتتاح ۲۹ اکتوبر یعنی ترکی کی یوم آزادی کے موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے کیا۔اس ایئر پورٹ کے پاس نو کروڑ مسافروں کو ایک وقت میں آمد و رفت کی سہولت مہیا کرانے صلاحیت ہے۔یہ ایئر پورٹ ۱۹ ہزار ایکڑ کی اراضی پر محیط ہے۔جبکہ ۲۵۰ ایئر لائنز، ۳۵۰ سے زائد مقامات پر اڑان بھریں گے۔اس ہوائی اڈے کو کافی ہائی ٹیک انداز میں بنایا گیا ہے۔اس ایئر پورٹ میں آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس ایئر پورٹ کے طیار ہونے میں پورے دس سال لگے ہیں۔اس ایئرپورٹ کو بنانے میں کافی ہنگامے بھی ہوئے اوریہ ایئر پورٹ تنازعات کا شکار بھی رہا۔چونکہ تعمیری کام کے دوران تیس مزدوروں کی جان چلی گئی تھی۔جس کی وجہ سے کافی مشکلوں کے بعد یہ ایئر پورٹ تیار ہوا ہے۔یہ ایئر پورٹ اے ٹی سی ٹیولپ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔اس کا نام نیو استنبول ایئر پورٹ رکھا گیا ہے۔

اس کے افتتاحی تقریب میں ۱۸ ملکوں کے ۵۰ سے زائد لیڈران گولف کارٹ پر سوار ہوکر پہنچے۔ترکی کے صدر اردوگان نے گولف کارٹ چلائی۔اور خود تمام لیڈران کو لے کر ایئر پورٹ پہنچے۔اس ایئر پورٹ کو بنانے میں ۳۵ ہزار سے زائد ملازمین اور تین ہزار سے زائد انجینئر کا اہم رول رہا ہے۔اس ایئر پورٹ کا آغاز ۲۹ دسمبر کو کیا جائے گا ۔خبر ہے کہ ۲۰۲۸ تک یہاں ۲۰ کروڑ لوگ سفر کریں گے۔فی الحال دنیا کا سب سے زیادہ سفر کرانے والا ایئر پورٹ اٹلانٹا میں ہے جہاں دس کروڑ سے زائد لوگ سفر کرتے ہیں۔

Facebook Comments