نئی دہلی:مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری اپنے بیانوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں ،حال کے دنوں میں ان کے تبصروں نے خوب سرخیاں بٹوری ہیں ،اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے چونکہ نتن گڈکری نے ایک بار پھر ایسی بات کہہ دی ہے جو خوب وائرل ہورہی ہے،گڈکری نے گزشتہ شام ایک تقریب کے دوران یہ کہہ دیا کہ ہمارے حلقہ پارلیمنٹ میں اگر کوئی ذات پات کی بات نہیں کرسکتا اور ایسا کرنے والوں کو میں متنبہ بھی کردینا چاہتا ہوں کہ میرے علاقے میں ذات پات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،اور اگر کسی نے ایسا کیا تو میں اس کی پٹائی کروں گا۔نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پونے کے پنپڑی چنچواڑ میں ایک تقریب سے نتن گڈکری خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے یہاں اپنے خطاب میں کہا کہ سماج کو معاشی اور سماجی برابری کی بنیاد پر ساتھ لانا چاہیے اسمیں ذات پات اور فرقہ واریت کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

ناگپور سے لوک سبھا کے ممبر گڈکری نے کہا کہ ہم ذات پات میں یقین نہیں کرتے ،مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے یہاں کیا معاملہ ہے،لیکن ہمارے پانچ ضلعوں میں ذات پات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،کیوں کہ میں نے سبھوں کو متنبہ کردیا ہوا ہے کہ اگر کوئی ذات پات کی بات کرے گا تو میں اس کی پٹائی کردوں گا۔بہرحال این سی پی چیف شرد پوار بھی تنن گڈکری کے مسلسل تبصروں اور پی ایم کی امیدواری کو لیکر اپنی فکر کا اظہار کرچکے ہیں جس سے الگ ہی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں،شرد پوار نے نتنن گڈکری کیلئے کہہ دیا تھا کی میں نتن گڈکری کو لیکر فکر مند ہوں کیوں کہ انہیں پی ایم مودی کے متبادل وزیراعظم کے طور پر پیش کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ گڈکری میرے دوست ہیں،ہم لوگوں نے ساتھ میں کام کیا ہے،ان کا نام مودی کے متبادل کے طور پر پیش کیا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں ان کیلئے فکر مند ہوں ۔

Facebook Comments