پٹنہ:بہار کے جنتادل یونائیٹڈ میں اندرونی طور پر آج کل سب کچھ ٹھیک نہیں  چل رہا ہے۔شہریت ترمیمی قانون نے جے ڈی یو کے اندر بھی طوفان کھڑا کردیا ہے اور گزشتہ روز پون ورما نے سی ایم نتیش کمار کو خط لکھ کر سی اے اے پر وضاحت کی اپیل کی تھی جس پر سی ایم نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پون ورما کسی اور پارٹی میں جانا چاہتے ہیں تو ان کو مبارک ہو،اور اب جے ڈی یو کے نائب صدر پرشانت کشور پر سی ایم نتیش کمار نے بڑا بیان دے دیا ہے۔انہوں نے آج پرشانت کشور کے حوالے سے کہا ہے کہ پارٹی میں اگر رہنا ہے تو پارٹی لائن پر چلنا ہوگا،اگر پرشانت کشور پارٹی کے خلاف کچھ کرتے ہیں تو اس  کا مطلب ہے کہ ان کا من کسی اور پارٹی کی طرف جانے کا کررہا ہے ،پی کے کو ہم نے پارٹی میں نہیں لایا تھا،امت شاہ نے کہا تھا کہ ان کو اپنی پارٹی میں رکھیے پھر ہم نے ان کو جے ڈی یو میں شامل کیا۔لیکن پارٹی میں رہنے کیلئے پارٹی لائن پر چلنا لازمی ہے۔

وہیں دوسری طرف  نتیش کمار کے اس بیان کے بعد اب تک پرشانت کشور کی طر ف سے کوئی جواب نہیں آیاہے اور ایسا مانا جارہا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخاب کے نتائج کے بعد پرشانت کشور بڑا فیصلہ لے سکتے ہیں او رذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جیت ہوتی ہے تو پھر پرشانت کشور جے ڈی یو کو چھوڑ کر عام آدمی پارٹی جوائن کرلیں گے۔

 

Facebook Comments