نئی دہلی:سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ مہری حالت شیخ حسینہ کی طرح ہوگئی ہے،ہم دونوں کے درد ایک جیسے ہیں ،کوئی خاص فرق نہیں ہے،ان کے پاس بھی اب وقت نہیں ہوتا اور میری بھی کچھ حالت ایسی ہی ہے۔پرنب مکھرجی کلکتہ میں ساہتیہ اکادمی کی تقریب میں خطاب کر رہے تھے،اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے تھے،انہوں نے کہا کہ میں کچھ دنوں پہلے ۸۴ سال کا ہوا ہوں،لیکن میں اب بھی صحت مند ہوں،صدر جمہوریہ کے عہدے سے عہدہ بر آ ہونے کے بعد پچھلے ڈیڑھ سال کے اندر میں ملک میں دو لاکھ ۶۳ ہزار کلو میٹر کا سفر کرچکا ہوں،ملک سے باہر صرف بنگلہ دیش کے چٹ گاوں کا سفر کیا ہے،جہاں کوی سمیلن کا افتتاح کیا تھا ،اس دن میں نے شیخ حسینہ کی لکھی ہوئی ایک تحریر پڑھی تھی اور پایا تھا کہ دونوں کے دکھ ایک جیسے ہیں کوئی خاص فرق نہیں ہے ۔بھارت رتن کیلئے منتخب کئے جانے پر پرنب مکھرجی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس اعزاز کا میں کتنا حقدار ہوں،

Facebook Comments