نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کیلئے آج ایک بہٹ بڑی راحت کی خبر ہے۔داصل الیکشن کمیشن نے صدرجمہوریہ رام ناتھ کوند سے عام آدمی پارٹی کے گیارہ اراکین اسمبلی کو ناہل قرار دینے کی درخواست کی تھی ۔جس کو آج صدر جمہوریہ نے خارج کردیا ہے۔آفس آف پروفٹ کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے گیارہ اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن نے شکایت درج کراتے ہوئے الیکشن کمیشن سے اپیل کی تھی کہ وہ ان تمام اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیں تاکہ ان اسمبلیوں میں ازسرنو انتخابات ہوں۔لیکن الیکشن کمیشن کو اپنے منصوبے میں ناکامی ہاتھ لگی ہے چونکہ صدرہند رام ناتھ کوند نے الیکشن کمیشن کی درخواست کو مسترد کیا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ جن ارکان اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن نے شکایت کی تھی ان میں سنجیو جھا،نتن تیاگی،پروین کمار،پون کمارشرما،شری دت شرما،راجیش گپتا،سریتا سنگھ،دنیش موہنیا،امانت اللہ خان،کیلاش گہلوت اور جرنیل سنگھ کا نام شامل ہے۔ان تمام اراکین اسمبلی کیلئے آج سب سے زیادہ خوشی کا موقع ہے چونکہ انہیں آج صدرہند نے بڑی راحت دی۔

ادھر صدرجمہوریہ کے فیصلے کے بعد دہلی کے سی ایم اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔اور اخیرکار آج سچ کی جیت ہوگئی۔

Facebook Comments