نئی دہلی:اپنے سہ ملکی دورے پر عرب امارات پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کو آج یو اے ای کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔عرب امارات کے کراون پرنس شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرڈر آف زاید ایوارڈ سے پی ایم مودی کو نوازا ،اس دوران کراون پرنس نے پی ایم مودی کے گلے میں اپنے ہاتھوں اعلیٰ ترین شہری اعزاز کا مالا ڈالا۔ابوظہبی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پی ایم مودی کو اس اعزاز سے نوازا گیا ،اعزازیہ تقریب سے پہلے دونوں مملکوں کے درمیان وفدی سطحی کے مذاکرات ہوئے،جس کے دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ کو بتادیں کہ عرب امارات کا یہ سب سے بڑا ایوارڈ ہے ،اور یہ ایوارڈ عرب امارات کے معمار کہلانے والےشیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر دیا جاتا ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہندوستان کی طرف سے پی ایم مودی پہلی ایسی شخصیت ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔یاد رہے کہ اپریل کے مہینے میں ہی اس ایوارڈ کیلئے پی ایم مودی کے نام کا اعلان کیا جاچکا تھا جس کو آج پی ایم نے حاصل کیا ہے۔

Facebook Comments