لکھنو:کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری اور یوپی انچارج پرینکا گاندھی کی ضد کے سامنے اخیرکار یوپی پولیس انتظامیہ کو مجبور ہونا پڑا،یہ اور بات ہے کہ انہیں سون بھدر جانے کی اجازت نہیں ملی ،البتہ مہلوکین کے پریوار والوں کو مرزا پور میں لاکر پرینکا گاندھی سے ملاقات کرائی ،لیکن اس دوران پرینکا گاندھی نے دو دنوں تک چنار گیسٹ ہاوس میں دھرنا دیا اور اپنا احتجاج درج کرایا ۔پرینکا گاندھی کی اس کوشش کی خوب پذیرائی ہورہی ہے،چونکہ اس پورے دھرنا اور ضد کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے ان میں ان کی دادی اندرا کا عکس دیکھنا شروع کردیا ہے۔چونکہ دھرنے پر بیٹھی پرینکا گاندھی کی تصویر سے ملتی جلتی اندرا گاندھی کی دھرنا پر بیٹھنے کی ایک تصویر سوشل میڈیا میں شیئر ہوئی ہے ،جس میں گلابی ساڑی میں بیچ سڑک پر اندرا گاندھی دھرنا دیتے نظر آرہی ہیں۔

پرینکا اور اندرا کی اس تصور کو جوڑ کر حامیوں نے شیر کرنا شروع کردیا ہے اور وہ یہ امید لگارہے ہیں کہ کانگریس کو اس مشکل وقت سے اندرا کی طرح پرینکا بھی نکال سکتی ہیں ۔

Facebook Comments