نئی دہلی:اترپردیش کی راجدھانی لکھنو می ہورہے ایک پروگرام میں عجیب وغریب صورتحال دیکھنے کو ملی ہے۔دراصل دہلی کی رہنے والی مشہور کتھک ڈانسر منجری چترویدی یہاں ایک سرکاری تقریب میں اپنا جلوہ بکھیر رہی تھیں ،اچانک میوزک روک دیا گیا اور انہیں بیچ میں اسٹیج سے اترنا پڑا،خبروں کے مطابق تقریب سے منسلک سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس اسٹیج پر کوئی قوالی نہیں ہوگی۔مجنری پاکستانی قوال نصرت فتح علی خان کی مشہور قوالی‘‘ایسا بناو سنگار مبارک تمہیں’’ پر صوفی کتھک کلرس آف لو پیش کررہیں تھیں ،جس سے ناراض حکام نے اس کو بیچ میں ہی روک دیا ہے۔اس رویے سے ناراض منجری نے کہا کہ مجھے پہلے یہ لگا کہ یہ تکنیکی خرابی ہوگی جس کی وجہ سے میں کچھ دیر تک اسٹیج پر ہی رہی،لیکن پھر اچانک دوسرے آرٹسٹ کا نام پکارا گیا تب مجھے احساس ہوگیا  کہ یہ سب کیا ہورہا ہے۔ انہوں کہا کہ ریاستی حکومت کے حکام کی طرف سے مجھے یہ کہا گیا کہ یہاں قوالی نہیں چلے گی،اسٹیج پر قوالی نہیں ہونے دی جائےگی۔منجری کا کہنا ہے کہ میں نے فوراً اسٹیج سے مائک لیکر کہا کہ گزشتہ ۲۵ سالوں کے کیریئر میں میں نے قریب ۳۵ ممالک میں ایکٹ کیا ہے لیکن مجھے کہیں بھی بیچ میں ناہی روکا گیا اور ناہی اسٹیج سے اتارا گیا ،میں اپنے ڈٓانس کے ذریعے گنگا جمنی تہذیب کی بات کرتی رہوں گی۔

 

ani_18th Jan_0361-Segment 1

Facebook Comments