نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں جاری احتجاج ومظاہرے اور دہلی فساد نے پوری دنیا میں ہندوستان کو ایک منفی شبیہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور جب گزشتہ دنوں دہلی فساد کی آگ میں جل رہی تھی تب پوری دنیا نے مذہبی تشدد اوردہلی فساد کیلئے مودی حکومت کی جم کرتعریف کی ۔ایسے میں ایک نوجوان شاعر جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چل رہے احتجاج ومظاہرے میں راتوں رات اسٹیج کی زینت بن گیا اور سوشل میڈیا میں اپنے خاص لب ولہجہ اور اپنی شاعری کے ساتھ مشہور ہوا تھا اسی عامر عزیز کی شاعری نے پوری دنیا میں اب دھوم مچانی شروع کردی ہےاور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف چل رہے پرامن احتجاج پر تشدد کی آندھی سے لڑنے والی اور توانائی بخشنے والی عام عزیز کی شاعری اور اس کا پیغام پوری دنیا میں عام ہوتا جارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ مشہور ومعروف برطانوی موسیقار اور راک بینڈ پنک فلائڈ کے خالق راجر واٹرس نے بھی عامر عزیز کی نظم کو پڑھ کرہندوستان کی مودی حکومت پر سخت تبصرہ کیا ہے۔راجر نے عامر کی اس نظم کو انگریزی میں پڑھا اور پوری برطانیہ کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہندوستان میں کیا چل رہا ہے۔اور کیسی حکومت چل رہی ہے ۔

 

ادھر پاکستان کے وزیراعظم کو بھی اس طرح کا جو بھی معاملہ ہوتا ہے اس میں کافی دلچسپی پیداہوتی ہے اور وہ پہلی فرصت میں ہندوستان کے خلاف  بولنے چلتے آتے ہیں ۔عادت سے مجبور عمران خان نے اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے حکومت ہند پر تنقید کی ہے۔

 

Facebook Comments