نئی دہلی:کرکٹ کی دنیا میں اپنا سکہ جما چکے مشہور ومعروف کھلاڑی ویریندر سہواگ اب سیاست کے میدان میں اپنی قسمت آزمانے جارہے ہیں،خبر مل رہی ہے کہ ویریندر سہواگ کو بی جے پی ہریانہ کے روہتک سیٹ سے لوک سبھا کا انتخاب لڑا سکتی ہے۔ساتھ ہی ساتھ ہریانہ کے ٹوٹل دس سیٹوں پر بھاجپا پوری مضبوطی کےساتھ امیدوار کو میدان میں اتارنے کی تیاری میں ہے،ان تمام دس سیٹوں پر بھاجپا نے ہوم ورک پورا کرلیا ہے،اور سبھی لوک سبھا سیٹ کیلئے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست تیار کر لی ہے،چونکہ ہر سیٹ پر تین سے چھ امیدواروں کا نام لسٹ میں درج ہے اور ابھی کسی ایک کا انتخاب ہونا باقی ہے۔

صوفی گلوکار ہنس راج ہنس ،ہماچل کے گورنر آچاریہ دیوورت،سابق جنرل وی کے سنگھ اور کرکٹر ویریندر سہواگ جیسے کئی بڑے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں،ویریندر سہواگ کو روہتک سیٹ سے سابق وزیراعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا کے بیٹے دیپیندر سنگھ ہڈا کے مقابلے میں اتارنے کی تیاری چل رہی ہے،اس سیٹ پر دیپندر مسلسل جیت درج کرتے آرہے ہیں،بھاجپا انچارج انل جین ،لوک سبھا چناو انچارج کلراج مشر اور سی ایم منوہر لال کھٹر کی موجودگی میں لوک سبھا چناو کمیٹی کی ہوئی میٹنگ میں متوقع امیدواروں کے نام پر بحث کی گئی،حتمی فہرست تیار کرنے سے پہلے کمیٹی نے تمام دعویداروں کو زمینی سطح پر کام کرنے کیلئے بھیج دیا ہے،بتادیں کہ ہریانہ میں لوک سبھا کی دس سیٹیں ہیں اور اپریل کے آخر میں لوک سبھا انتخابات کے ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

Facebook Comments