نئی دہلی:کانگریس پارٹی نے اپنے باغی لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ شکیل احمد کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھادیاہے۔ساتھ ہی ساتھ کانگریس نے اپنے ایک ایم ایل اے بھاونا جھا کو پارٹی سے برخاست کردیا ہے۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شکیل احمد کو پارٹنی بہار کے مدھوبنی لوک سبھا اسمبلی سیٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کے چلتے پارٹی سے برخاست کیا گیا ہے۔وہیں بھاونا جھا بینی پٹی سے کانگریس کے رکن اسمبلی ہیں  اور ان کو پارٹی کے خلاف کام کرنے کے سبب پارٹی سے باہر نکالا گیا ہے۔

بتادیں کہ مدھوبنی سے آزاد امیدوار کے طورپر انتخاب لڑ رہے شکیل احمد کو بہار کے کمیونسٹ پارٹی  نے اپنی حمایت کا اعلان کیاتھا شکیل احمد اس سیٹ سے دوبار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں لیکن اس بار بہار مہاگٹھ بندھن میں یہ سیٹ وی آئی پی کے حصے میں چلی گئی اور کانگریس کے حصے میں نہیں آئی اس لئے شکیل احمد کو یہاں سے ٹکٹ نہیں دیا گیا ،جبکہ شکیل احمد کی ضد تھی کہ وہ وہیں سے انتخاب لڑیں گے ،نتیجے میں انہوں نے مدھوبنی سے آزادنہ امیدوار کے طور پراپنا پرچہ داخل کردیا ،اور اب ووٹنگ سے ایک دن پہلے ٹھیک شام کو کانگریس پارٹی نے شکیل احمد کو باہر کا راستہ دکھا دیا ہے۔

Facebook Comments