نئی دہلی:شہریت ترمیمی قانون  اگر این آر سی اور این پی آر کیلئے ابتدائی قدم ہے تو پھر یہ مان لیا جائے کہ محمد علی جناح کی جیت ہورہی ہے ۔کانگریس لیڈر ششی تھرور نے یہ باتی کہی ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کا نفاذ محمد علی جناح کے دو قومی نظریہ کی تکمیل ہوگی ،میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ جناح کی جیت ہوچکی ہے لیکن جناح آج جیت رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں شہریت ترمیمی قانون این پی آر اور این آرسی کیلئے راہ ہموار کرتا ہے  اور ایسا اگر ہوجاتا ہے تو پھر آپ کہہ سکتے ہیں کہ محمد علی جناح کی جیت مکمل ہوگئی ۔چونکہ جو جناح چاہتا تھا  اور ان کا جو کہنا تھا کہ مسلمان ایک الگ  ملک کے حقدار  ہیں چونکہ ہندو مسلموں کو برداشت نہیں کریں گے تو پھر یہ سمجھیں کہ محمد علی جناح نے  جو کہا تھا حکومت اس کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

Facebook Comments