نئی دہلی:ایک زمانہ میں سرخیوں کے شہنشاہ رہے مشہور سابق کرکٹر ،سیاستداں نوجوت سنگھ سدھو ان دنوں پوری طرح سے خاموشی کی زندگی جی رہے۔لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر نوجوت سنگھ سدھو میڈیا میں سرخیاں بٹور سکتے ہیں ۔دراصل کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپورکاریڈور کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان جانے کا من بنالیا ہے۔آپ کو بتادیں کہ پاکستان نے نوجوت سنگھ سدھوکو خصوصی طور پر مدعوکیا ہے۔اب ایسے میں انہیں ریاستی حکومت کے ساتھ مرکزی وزارت خارجہ سے بھی اجازت لینی ہوگی اور اب نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب سی ایم کیپٹن امرندر اور مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو خط لکھ کر پاکستان جانے کی اجازت مانگی ہے۔

یاد رہے کہ ۹ نومبر کو پاکستان کی طرف پاکستانی پی ایم عمران خان کرتارپورکاریڈور کا افتتاح کریں گے وہیں اسی دن پی ایم مودی بھی ہندوستان کی طرف سے کاریڈور کا افتتاح کریں گے۔ایسے میں پاکستان نے ہندوستان کی طرف سے جن کو مدعو کیا ہے ان میں ایک نام نوجوت سنگھ سدھو کا بھی ہے جو پاکستانی پی ایم عمران خان کے خاص دوست بھی مانے جاتے ہیں ۔ایسے میں سدھو کے پاکستان جانے کی خبر ہی انہیں قومی میڈیا میں جگہ دینے کیلئے کافی ہے ،چونکہ آج چینلوں میں دیش بھکتی کا سرٹیفکیٹ بڑی کثرت کے ساتھ بانٹا جارہا ہے۔

Facebook Comments