واشنگٹن:امریکہ اور ایران کے بیچ روز کشیدگی میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے اور اب معاملہ یہاں تک آگیا ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کو کھلے عام دھمکیاں دینے لگے ہیں ۔ابھی تازہ معاملہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ کا ہے جنہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اگر ایران امریکہ کے ساتھ جنگ لڑتا ہے تو ایران کا سرکاری طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔

امریکی خفیہ رپورٹ کے مطابق ایران امریکہ اہم اداروں اور جائیدادوں کو نشانہ بناکر حملہ کرسکتا ہے،رپورٹ میں امریکہ کے سیکورٹی صلاح کار کا کہنا ہے کہ فارس کھاڑی میں ایرانی تجارتی جہازوں کی آڑ میں جنگی جہازلے جارہا ہے،حالانکہ اس کے کوئی ثبوت اب تک نہیں پیش کئے گئے ہیں۔موجودہ صورتحال دونوں ملکوں کے بیچ کافی خراب ہے اور ایسامانا جارہا ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے پر کسی بھی وقت حملے کی طرف قدم بڑھا سکتا ہے۔

Facebook Comments