نئی دہلی: ایک کمپنی نے اپنی خاتون ملازمین کو ایک نیا حکم دیا ہے اور اس پر مجبور بھی کردیا ہے ۔دراصل کمپنی اپنی خاتون ملازمین سے کہا ہے کہ اگر وہ پریڈ یعنی حیض سے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ ایک خاص قسم کا بیچ لگا کرآفس آئیں ۔یہی وجہ ہے کہ کمپنی کے اس فیصلے کی عالمی برادری میں جم کر تنقید ہورہی ہے۔آپ کو بتادیں کہ یہ کمپنی جاپان کی ہے اور خواتین کے جنسی مسائل اور ذہنی توانائی سے منسلک پروڈکٹ تیار کرنے کیلئے مشہور ہے۔جاپان کا یہ مشہور اسٹور جو اوساکا میں واقع ہے اور جس کو میشی کاکے کے طور پر شہرت حاصل ہے ،اس کمپنی نے اپنے یہاں کام کرنے والی لڑکیوں کو ایک خاص بیچ پہننے کو کہا ہے ،اس بیچ پر ایک کارٹون بنا ہوا ہے۔جس کا مطلب ہوتا ہے مس پریڈ۔۔کمپنی نے اپنے فیصلے کے دفاع میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا اس لئے کیا گیاہے تاکہ جو لڑکیاں حیض سے ہیں آفس کے لوگ ان کا خاص خیال رکھیں گے اور ان کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک کریں گے،اور پریڈس کے دوران ان لڑکیوں کے ساتھ اچھے سلوک کو فروغ دینا ہی اس فیصلے کی بنیادی وجہ ہے۔

کمپنی نے اس بیچ کو لگانے کا حکم دیا ہے اور اس پر جو کارٹون ہے اس کا مطلب ہے کہ یہ لڑکی فی الحال حیض سے ہے۔

Facebook Comments