نئی دہلی:ملک کی بیشتر ریاستوں میں ان دنوں پیاز کی قیمتوں کو لیکر بے چینی کا ماحول ہے،چونکہ پیاز کی قیمت قریب پچاس ساٹھ روپئے فی کیلو سے تجاوز کرچکی ہے ۔عام طور پر پیاز کی قیمت بیس سے تیس روپئے کیلوہوا کرتی ہے لیکن ان دنوں مہنگائی اس قدرآسمان پر ہے کہ پیاز کی قیمت کچھ مقامات پر ۸۰ روپئے فی کیلو پہنچ گئی ہے۔دہلی این سی آرمیں پیاز کی قیمت ان دنوں ۶۰ سے ۷۰ روپئے تک ہے جس کی وجہ سے دہلی کی عوام اس کی قیمت سے کافی پریشان ہے۔یہی وجہ ہے کہ دہلی کی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے ایک نیا اعلان کیا ہے۔

دہلی کے سی ایم اروند کجریوال نے آج اعلان کیا ہے کہ ہم پیاز خرید رہے ہیں اور ہم اس کو عوام کے مابین ۲۴ روپئے کیلو فروخت کریں گے،سی ایم کجریوال نے کہا کہ موبائل وین کے ذریعے دہلی سرکار لوگوں کے گھروں تک پیاز پہنچائے گی اور پیاز کے مہنگائی سے راحت دلائے گی۔کجریوال نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹینڈر نکالا جاچکا ہے ،بہت جلد لوگوں کے بیچ کم قیمت پر پیاز پہنچ جائے گا۔

Facebook Comments