کوٹرنکہ۔  ۲۳ جون ۲۰۲۰۔ گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکہ نے ریاستی شعبہ اعلی تعلیم کی سربراہی میں چھٹے بین الاقوامی یوگا ڈے کا انعقاد  بڑے جوش اور رغبت کے ساتھ کیا گیا۔ جس کا مقصد طلباء اور عوام الناس کو  یوگا کے حوالے سے  یوگا کے جسما نی  و روحانی فوائد سے آگاہ کرنا تھا۔ ۔ کوٹرنکہ کالج کی طرف سے منعقد اس پروگرام میں کوٹرنکہ کالج سمیت ریاست کے مختلف کالجوں کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ریاستی کالجوں کے مابین مقابلہ یوگا آسن کے حوالے سے رکھا گیا تھا ۔ جس میں ریاست کے کسی بھی کالج کے طالب علم کو حصہ لینے کی کھلی  آزادی دی گئی تھی۔ اس۔ مقابلے کے لیے طلباء کو 35 سے 40 سیکنڈ  تک کی ویڈیو انولوم  ویلوم یا کسی دوسرے یوگا آسناسے منسلک بھیجنے کے لیے گوگل لنک اور وٹس ایپ نمبر دونوں مہیا کیے گئے تھے۔ مختلف کالجوں کی طرف سے بہترین تاثر کے چلتے 21 طلباء نے اپنی ویڈیو بھیج کر حصہ داری نبھائی۔ ان میں گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکہ، گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ ، گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام، گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑا، گورنمنٹ ڈگری کالج کنگن، گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ، گورنمنٹ ڈگری کالج مہنڈر، گورنمنٹ پی جی کالج راجوری گورنمنٹ ڈگری کالج اکھرال  اور گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی شامل تھے۔ طلباء کی طرف سے بھیجی گئی ویڈیوز کی تخمینہ کاری کے لیے اساتذہ کی مقررہ ٹیم نے سبھی طلباء کی کارگردگیوں کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد ممتاز پوزیشن کے لیے    گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ سے بی ایس سی سیمیسٹر دوم کی طالبہ سہرش مشتاق  ملک  کی بھیجی گئی ویڈیو  کو سب سے بہترین کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا۔ جس کے لیے انہیں آن لائن امتیازی  سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا۔ عمر مجید ملک بی ایس سی سیمیسٹر ششم، گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ  نے دوسری پوزیشن  جبکہ انیس رشید  بی اے سیمیسٹر دوم،  گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹرنکہ تیسرے مقام پر رہا ۔
اسی طرح بین الکالج مقابلے کے لیے طلباء سے ” یوگا صحت کی کنجی ہے” عنوان کے تحت مضمون نگاری کا اہتمام کیا گیا جس میں مضمون نگار کو 300 الفاظ پر مشتمل ایک مضمون دیے گئے لنک اور موبائل نمبر پر بھیجنا تھا ۔ کوٹرنکہ کالج کے 18 طالب علموں نے حصہ لینے کے لیے اپنے مضامین ارسال کیے۔ جن کی جانچ پرکھ کے بعد فیصلوں نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن کا اعلان کیا اس مقابلے میں مسٹر اویس رشید بی – اے سمیسٹر دوئم نے ممتاز پوزیشن حاصل کی جس کی انہیں سرٹیفیکیٹ دی گئی اور طالب علم کا نام گورنمنٹ وومین کالج گاندھی نگر جموں ڈویژنل مقابلے کے لیے بھیجا گیا۔ اسی طرح اس مقابلے میں دوسرا مقام  مسٹر شہرون اور تیسر ا وسیم اکرم  کا رہا۔ مختلف کالجوں سے حصہ لینے والے  اور کوٹرنکہ کالج سے اس مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کو ای – سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔
عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب یہ مقابلہ اور پروگرام آن لائن ہی ممکن ہوسکا جس کے لیے طلب علموں نے اپنے اپنے گھروں سے ویڈیوز ارسال کیے۔
کالج میں منعقد کی گئی یہ تمام سرگرمیاں بہترین سرپرستی یعنی کالج کے پرنسپل پروفیسر پرفلیت بمپروکی اعلیٰ ہدایات میں انجام دی گئیں جنہوں نے اس پروگرام کو تحریک بخشی ۔اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر محمد مشتاق کی سرپرستی میں منتظمین نے    پروگرام کے دوران سماجی دوری اور دوسرے تمام وقتی مسائل اور معاملات کو بحسن و خوبی انجام دے کر اختتام کو پہنچایا۔

Facebook Comments